اسلام آ باد (نمائندہ خصوصی) پاکستان نے کہا ہے کہ کسی بھی قسم کی لفاظی بھارت میں زعفرانی دہشت گردی پر پردہ نہیں ڈال سکتی۔ دفترخارجہ سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کے بیان کو مسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ کسی بھی قسم کی لفاظی بھارت میں زعفرانی دہشت گردی پر پردہ نہیں ڈال سکتی۔ پاکستان نے کہا ہے کہ بھارتی بیان پاکستان کو تنہا کرنے کی کوششوں میں ناکامی پر مایوسی کا مظہر ہے۔
پاکستان نے مزید کہا ہے کہ بھارت میں حکمران جماعت کے سیاسی نظریئے ہندوتوا نے نفرت اور تقسیم کا ماحول پیدا کیا، سمجھوتہ ایکسپریس حملے میں ملوث افراد کی بریت انصاف کا قتل ہے، ہندوتوا بالادستی کے پیروکاروں کو اقلیتوں پر حملوں کے لئے چھوڑا گیا ہے۔