لاہور (نمائندہ خصوصی ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے میئر کراچی کے لیے پارٹی امیدوار کا نام فائنل کر لیا۔ عمران خان نے میئر کراچی کے امیدوار کے لیے خرم شیر زمان کا نام فائنل کیا ہے تاہم خرم شیر زمان کے نام کا اعلان چیئرمین پی ٹی آئی خود کریں گے۔
پی ٹی آئی اراکین اسمبلی نے 3 دسمبر کو عمران خان سے ملاقات کی تھی، ملاقات میں تمام اراکین سندھ اسمبلی نے اپنے استعفے عمران خان کو جمع کرائے تھے، خرم شیر زمان کی نامزدگی کا فیصلہ بھی اسی روز عمران خان سے ملاقات میں ہوا تھا۔
سندھ کے تمام الیکشن سیل اور معاملات علی زیدی سنبھالیں گے جبکہ کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے معاملات بلال غفار دیکھیں گے اور سندھ میں جنرل الیکشن کے سیل کے سربراہ فردوس شمیم نقوی ہوں گے۔