کراچی (گلف آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے عالمی شہرت یافتہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی تین فروری 2023کو شاہد خان آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی کے ساتھ رشتہ ازدواج سے منسلک ہوجائینگے ۔سابق کپتان اور ماضی کے عظیم کھلاڑی شاہد آفریدی کی دوسرے نمبر کی بیٹی انشا آفریدی کے ساتھ شاہین شاہ کا نکاح ہورہا ہے، دونوں کی منگنی دو سال پہلے ہوئی تھی۔شاہین شاہ کی ہونے والی دلہن اس وقت زیر تعلیم ہیں ، یہ شادی پاکستان میں سب سے مقبول شادی قرار دی جا رہی ہے، شاہین شاہ اور شاہد آفریدی کے پرستاروں کو اس شادی کا شدت سے انتظار ہے۔ذرائع کے مطابق اس وقت دونوں خاندان شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں، شاہین آفریدی 3 فروری 2023کو سپر اسٹار شاہد خان آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی کے ساتھ رشتہ ازدواج سے منسلک ہو رہے ہیں۔
خاندانی ذرائع کے مطابق ہین آفریدی اور انشا کا نکاح ہو رہا ہے جبکہ رخصتی بعد میں ہوگی، شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی اقصی آفریدی کی شادی اس سے چند ماہ قبل ہوگی۔مقبول ترین کرکٹر شاہین شاہ آفریدی ان دنوں فٹنس مسائل سے دوچار ہیں اور ان کا ری ہیب جاری ہے،وہ پاکستان سپر لیگ سے قبل نکاح کر رہے ہیں۔دوسری جانب شاہین شاہ کے دیرینہ دوست حارث رف کے نکاح کی تقریب ہفتے کو ہو رہی ہے، حارث کی رخصتی کی تقریب آئندہ سال ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ اور حارث رئوف فروری میں لاہور قلندرزکی جانب سے پاکستان سپر لیگ میں حصہ لیں گے، شاہین شاہ کی کپتانی میں گزشتہ سال لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ کا ٹائٹل جیتا تھا، نکاح کے بعد شاہین شاہ آفریدی پاکستان سپر لیگ میں مصروف ہوجائیں گے۔