لاہور (نمائندہ خصوصی) لاہور ہائی کورٹ نے ڈسکہ ضمنی انتخاب میں بے ضابطگی میں ملوث افسران کے خلاف الیکشن کمیشن کی کارروائی کالعدم قرار دے دی۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ افسران کے خلاف مس کنڈ یکٹ پر متعلقہ محکموں کے افسران کارروائی کرسکتے تھے، الیکشن کمیشن نہیں۔
لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کی کارروائی کے خلاف دائر تمام درخواستیں منظور کرلیں۔ درخواست گزار سابق ڈی سی سیالکوٹ سمیت دیگر افسران نے الیکشن کمیشن کی کارروائی کو چیلنج کیا تھا۔