احسن اقبال

خیبر پختونخوا حکومت نے دہشتگردوں کو سر اٹھانے کا موقع دیا ہے ، احسن اقبال

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے دہشتگردوں کو سر اٹھانے کا موقع دیا ہے جن عناصر کا خاتمہ کیا تھا وہ پھر سے سر اٹھا رہے ہیں، عمران خان پاکستان کو مسلسل عدم استحکام کی طرف دھکیل رہے ہیں۔ویمن یونیورسٹی میں خواتین پر تشدد کے خاتمہ سے متعلق سیمینار سے خطاب اور بعدازاں میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ اگر میں چور ،کافر ،غدار ہوں گا تو یہ اچھی سوچ نہیں ،سیاست میں اگر میری ترجیح ایک جماعت ہے تو دوسرا مجھے غدار نہ سمجھے۔

انہوںنے کہاکہ آج فیصلہ کریں کہ اگلے 25 سال لڑ کر گزارنا ہے یا پھر متحد ہوکر رہنا ہے،اسوقت ملک جن حالات سے گزر رہا ہے ملک کو انتشار سے بچانا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ کے پی کے میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ، پاکستان کے امن کے ساتھ کسی کو کھیلنے نہیں دیں گے۔

انہوںنے کہاکہ حکومت سیلاب زدہ علاقوں میں بحالی اور معیشت پر کام کررہی ہے ،عمران خان سیاسی کھیل کھیل رہا ہے،وزیراعظم جلد لیپ ٹاپ اسکیم کا اجرا کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان تیسری بڑی ای لانسنگ کمپنی بن گئی ہے،پاکستان کی سول سروسز میں اہم ترین سیٹوں پر تقریباً آھے سے زیادہ خواتین سامنے آرہی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ لڑکیوں کی کارکردگی دیکھ کر مجھے ڈر ہے کہ 10یا 20 سالوں میں لڑکے ہائوس ہسبنڈ نہ لکھنا شروع کر دیں۔ وفاقی وزارت منصوبہ بندی میں جنسی تفریق کو جانچنے کیلئے شعبہ بنایا ہے،75 سالوں میں 6 قدم آگے گئے تو 8 قدم پیچھے ہوئے، پاکستان کا ترقیاتی بجٹ 1ہزار ارب سے سکڑ کر ہمیں پانچ سو ارب ملا، 4 سال قبل ہر دن کا آغاز نئے منصوبے کے ساتھ ہوتا تھا، آج کسی منصوبہ سے پیسہ کاٹنے سے ہوتا ہے۔

انہوںنے کہاکہ کامیاب پالیسیوں کو جاری نہیں رہنے دیا گیا،ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کیا گیا،ترقی کے میٹر کو زیرو میٹر پر سیٹ کیا گیا، تسلسل سے سفر جاری رکھتے تو ایسے نہ ہوتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں