بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چین کے صدر شی جن پھنگ نے نتاشا پلز موسر کو ایک تہنیتی پیغام بھیج کر انہیں جمہوریہ سلووینیا کی صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ حالیہ برسوں میں سلووینیا کے ساتھ چین کے تعلقات نے مستحکم ترقی کو برقرار رکھا ہے۔
دونوں ممالک نے مسلسل سیاسی باہمی اعتماد میں اضافہ کیا ہے، ترقیاتی حکمت عملیوں کو مربوط کیا ہے اور مختلف شعبوں میں عملی تعاون میں نتیجہ خیز نتائج حاصل کیے ہیں۔
صدر نے کہا کہ وہ چین اور سلووینیا کے تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور دونوں ممالک کے مابین روایتی دوستی کو مستحکم کرنے ، مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو گہرا کرنے ، چین اور سلووینیا کے تعلقات کو اعلی سطح پر لے جانے اور دونوں ممالک اور عوام کو فائدہ پہنچانے کے لئے صدر موسر کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔