دانیہ شاہ

دانیہ شاہ نے ضمانت کیلئے سیشن کورٹ سے رجوع کرلیا

کراچی (نمائندہ خصوصی) مرحوم عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ ملزمہ دانیہ شاہ نے ضمانت کے لیے کراچی میں سیشن کورٹ سے رجوع کرلیا۔درخواست گزار کے مطابق دانیہ شاہ پر لگائے الزامات جھوٹے ہیں، ایف آئی اے کے پاس ملزمہ کے خلاف کوئی شواہد نہیں۔گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے دانیہ شاہ کی ضمانت مسترد کی تھی۔واضح رہے کہ اس وقت دانیہ شاہ عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں