کراچی(گلف آن لائن)بابر اعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا،بابر ایک سال میں مشترکہ طور پر سب سے زیادہ انٹرنیشنل ففٹی پلس کرنے والے پلیئر بن گئے ہیں،کراچی ٹیسٹ میں بابر اعظم نے اس سال کا 25واں ففٹی پلس اسکور کیا جس کے بعد پاکستانی کپتان سری لنکا کے کمار سنگاکارا کے ہم پلہ ہوگئے،
سنگاکارا نے 2014میں 25ففٹی پلس اسکور کیے تھے اور بابر نے اس سال 7انٹرنیشنل سنچریاں اور 18نصف سنچریاں اسکور کیں،اس سے قبل بابراعظم ایک کیلنڈر سال میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل رنز بنانے والے پاکستانی کرکٹر کا اعزاز اپنے نام کیا تھا،قومی کپتان نے کراچی ٹیسٹ میں اپنا 13واں رن بناکر حاصل کیا اور سابق کرکٹر محمد یوسف کا ریکارڈ توڑا۔