لاہور ( گلف آن لائن) ترجمان وزیر اعلیٰ و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے قانون کو مذاق بنا دیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مسرت جمشید چیمہ نے لکھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود الیکشن کمیشن کا عملہ غائب ، جمہوریت کا راگ الاپنے والے سب سے بڑے آمر ثابت ہوئے ہیں۔موجودہ حکمرانوں نے قانون کو مذاق بنا دیا ہے،عدالتی حکم کی یوں خلاف ورزی پر عوام کا عدالتی نظام سے اعتبار اٹھ جائے گا۔
ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ قانون اور انصاف کے نظام کو امپورٹڈ حکومت نے برباد کر دیا۔امپورٹڈ حکومت نے اپنی کرپشن کا پیسہ بچانے کیلئے قوانین بدل دیئے۔ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں کرتوت بدلنے کی بجائے قانون بدلے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے پیٹ زرداری کا پھاڑنا تھا لیکن ہتھے عوام چڑھ گئے۔ امپورٹڈ حکومت میں کرپشن پر سزا دینے کی بجائے وزارتیں دی جاتی ہیں۔