فخر اور حارث

فخر اور حارث نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے اسکواڈ کے ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل

لاہور( گلف آن لائن) قومی کرکٹر فخر زمان اور حارث سہیل کو ون ڈے اسکواڈ کے ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل کرلیا گیا۔پی سی بی کی عبوری سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں حارث اور فخر کو ممکنہ ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیے جانے کی تصدیق کی۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ دونوں کرکٹرز پاکستان کپ میں شریک ہیں اور اچھا پرفارم کررہے ہیں، دونوں نے آج فٹنس ٹیسٹ کلیئر کیے ہیں، دونوں کرکٹرز کو ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں