کراچی (گلف آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے قومی ٹیم کے میڈیکل اسٹاف کی نگرانی میں ری ہیب کا آغاز کر دیا جبکہ فاسٹ بولر حارث رف کا نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے فٹنس کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔گزشتہ روز پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ری ہیب کے لیے اسٹیڈیم آئے، انہوں نے پاکستان ٹیم کے میڈیکل پینل کی نگرانی میں ری ہیب شروع کر دیا ہے، وہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے دوسرے ٹیسٹ میں کھانے کے وقفے پر فزیکل ٹریننگ کرتے دکھائی دیئے ۔
شاہین آفریدی ری ہیب پروسیس سے گزر رہے ہیں انہوں نے تقریبا ڈیڑھ ماہ بعد بولنگ کی ہے۔بولنگ کے دوران شاہین آفریدی نے 15سے 17گیندیں کرائیں۔ واضح رہے کہ شاہین آفریدی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے تھے ۔دوسری جانب قومی سلیکشن کمیٹی نے حارث رئوف کو فٹنس ٹیسٹ کیلئے طلب کرلیاوہ سیریز کے اعلان کردہ ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل ہیں، پی سی بی کا میڈیکل پینل فاسٹ بولر کا فٹنس ٹیسٹ لے گا۔