یورپی یونین

ایران میں دو مظاہرین کو پھانسی سے شدید صدمہ ہوا،یورپی یونین

برسلز(نمائندہ خصوصی)یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزیپ بوریل کی خاتون ترجمان نبیلہ مصرالی نے کہاہے کہ یورپی یونین نے ایران میں مظاہروں کے سلسلے میں دو افراد کی پھانسی پر صدمہ میں ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نبیلہ نے ایک بیان میں کہا کہ یورپی یونین ایرا ن میں محمد مہدی کرامی اور سید محمد حسینی کو سزائے موت پر عمل کئے جانے پر صدمہ کا شکار ہے۔

بیان میں مزید کہاگیاکہ دو ایرانی نوجوانوں کی پھانسی مظاہروں کو پرتشدد طریقے سے دبانے کی ایک علامت ہے۔ یورپی یونین نے ایران سے مطالبہ کیا کہ مظاہرین کے خلاف سزائے موت پر عمل درآمد فوری طور پر بند کیا جائے۔ انہوں نے ایرانی حکام کو تمام قیدیوں کے لیے قانونی طریقہ کار فراہم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ یورپی پارلیمنٹ کے صدر نے ایران کے خلاف مضبوط یورپی اور بین الاقوامی ردعمل کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو ایرانی حکومت سے جواب طلب کرنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں