اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مونس الہٰی اور ان کے خاندان پر دبائو بڑھانے کے لیے انہیں ہراساں کیا جا رہا ہے، تحریکِ انصاف اس کی شدید مذمت کرتی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ موجودہ حکومت کو برقرار رکھنے کے لیے اسٹیبلشمنٹ کے پاس طاقت کا استعمال کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہٰی نے کہا تھا کہ میری والدہ، اہلیہ، بھائی اور بھابھی کو نو فلائی لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے۔مونس الہٰی نے کہا تھا کہ لگتا ہے کہ اگلی باری میری اور میرے والد کی ہو گی، یہ سب اس لیے کیا جا رہا ہے تاکہ ہم پی ڈی ایم کا ساتھ دیں۔