شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف کی جنیوا میں میاں نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات

جنیوا(گلف آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف کی پارٹی قائد میاں نواز شریف سے جنیوا میں ملاقات، وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز سے بھی ملاقات کی، وزیر اعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے مریم نواز کا گلے کا آپریشن ہونے پر خیریت دریافت کی اور انہیں پارٹی کا سینئر نائب صدر منتخب ہونے پر مبارک بھی دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور خاندان کے دیگر افراد بھی موجود تھے، وزیر اعظم شہباز شریف اور نواز شریف نے فیملی کے ساتھ رات کا کھانا بھی کھایا، فیملی ڈنر پر نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے پارٹی قائد میاں نواز شریف اور فیملی کے ساتھ تقریبا 2 گھنٹے کا وقت گزارا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں