و زیر اعظم شہباز شریف

و زیر اعظم شہباز شریف 12 جنوری سے متحدہ عرب امارات کا دو روزہ دورہ کرینگے

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زید النہیان کی دعوت پر وزیراعظم محمد شہباز شریف 12 سے 13 جنوری 2023 تک متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے۔

وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ وزیراعظم کا یو اے ای کا تیسرا دورہ ہوگا۔ وزیراعظم کے ہمراہ کابینہ کے اہم ارکان سمیت اعلی سطح کا وفد بھی ہوگا۔ دورے کے دوران وزیراعظم متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید سے ملاقات کریں گے جس میں خاص طور پر دونوں برادر ممالک کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو آگے بڑھانے اور یو اے ای میں پاکستانی افرادی قوت کیلئے مواقع پیدا کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

دونوں رہنما باہمی دلچسپی کے متعدد علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ وزیر اعظم متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم اور نائب صدر اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم سے ملاقات کریں گے۔ دورے کے دوران وزیراعظم اماراتی تاجروں اور سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں کریں گے تاکہ دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

متحدہ عرب امارات میں تقریبا 1.7 ملین پاکستانی مقیم ہیں ہے جو گزشتہ پانچ دہائیوں سے دونوں برادر ممالک کی ترقی، خوشحالی اور معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مشترکہ عقیدے , روایات، مشترکہ تاریخ اور ورثے پر مبنی قریبی اور برادرانہ تعلقات ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں