بیجنگ (نمائندہ خصوصی) گلوبلائزیشن تھنک ٹینک نےچائنا اینڈ گلوبلائزیشن رپورٹ 2023 جاری کی۔منگل کے روز رپورٹ میں رواں سال چین امریکہ تعلقات، یوکرین تنازع، بین الاقوامی مالی نظام، “دی بیلٹ اینڈ روڈ”، بین الاقوامی سیاحت، ڈیجیٹل معیشت اور موسمیاتی تبدیلی سمیت دس حوالوں سےعالمگیریت کی ترقی کے رجحان کا جائزہ اوراس کے بارے میں پیش گوئی کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق 2023 میں عالمگیریت کی ترقی کے جو دس رجحانات بیان کیے گئے ہیں ان میں یہ بھی شامل ہے کہ “دی بیلٹ اینڈ روڈ” اپنے دس سال مکمل کرنے کے بعد ترقی کے نئے مرحلے میں داخل ہوگا، جس میں کثیر فریقی اور جامع مشاورت، تعمیری شراکت اور مشترکہ مفادات پر مبنی بین الاقوامی تعاون کو زیادہ اہمیت دی جائے گی۔ چین اور عالمگیریت کی مخلوط معیشت کی لچک ظاہر ہوگی، اور اعلیٰ معیار کی ترقی چینی خصوصیات کی حامل جدیدیت کو آگے بڑھائے گی ۔
رپورٹ میں کہا جاتا ہے کہ کووڈ-۱۹ اور یوکرین تنازغ کے تناظر میں دنیا میں نظام کی تشکیل نو کی رفتارتیزہو گئی ہے۔ اگر چہ معیشت کی ترقی کے یقینی رجحان کے طور پر عالمگیریت ختم نہیں ہوگی لیکن یہ بات تسلیم شدہ ہے کہ عالمگیریت ایک گہری ترمیم و ترتیب کےمرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔ 2023میں چین کی طرف سے وبا کی روک تھام کی پالیسی بہتر بنانےسے چین دنیا کی معیشت کی ترقی کو مضبوط قوت محرکہ فراہم کرے گا۔