فواد چودھری

فیصلہ ہو چکا، چاہتے ہیں پنجاب اور خیبرپختونخوا ہ کی اسمبلیاں آج ہی تحلیل ہو جائیں’ فواد چوہدری

لاہور( گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ اسمبلی تحلیل کرنے پر فیصلہ ہو چکا ہے، ہم تو چاہتے ہیں پنجاب اور خیبرپختونخوا ہ کی اسمبلیاں آج ہی تحلیل ہو جائیں،ہمارے لیے کوئی سرپرائز نہیں تھا، ہمیں پتا تھا کہ ہمارے بندے پورے ہیں، جو چنوں منوں آئے ہوئے تھے ان کو سرپرائز ملا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ جوتے چھوڑ کر بھاگنا چاہ رہے ہیں، یہ عوام کے پاس جانے کے لئے تیار نہیں ہیں، ہم اس لیے ہر جگہ جیت رہے ہیں کہ عوام ہمارے ساتھ ہے، ہم یہ لڑائی عوام کی حمایت سے لڑ رہے ہیں، ہم نے رانا ثنااللہ اور عطا اللہ تارڑ کو سکون آور ادویات دے کر بھیجا ہے، ان دو چمچوں اور آصف زرداری کو نیند نہیں آ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ منحرف اراکین کے خلاف کارروائی کریں گے، لیکن اب اسمبلی تحلیل ہو جانی ہے، اس کا فائدہ نہیں ہے، یہ بے شرم لوگ ہیں، ان کو عوام سے جوتے پڑیں گے، حساب برابر ہو جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں