سعودی عرب

سعودی عرب کی پاکستان میں سرمایہ کاری10ارب ڈالرتک بڑھانے سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گا’فائونڈر گروپ

لاہور (گلف آن لائن))فائونڈر گروپ کے سرگرم رکن وپاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزاد ہ محمد بن سلمان کی طرف سے پاکستان میں سرمایہ کاری اور ڈیپازٹ 15ارب ڈالر تک بڑھانے کی ہدایات اور سرمایہ کاری 10ارب ڈالر بڑھانے جبکہ اسٹیٹ بینک میں جمع رقم بھی5ارب ڈالر کرنے کی ہدایات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کی پاکستان میں سرمایہ کاری10ارب ڈالر تک بڑھانے سے ملکی صنعتی شعبہ ترقی کرے گا۔ان خیالات کااظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہا کہ سعودی عرب کی آئل کے شعبے میں ایک ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری اور ملک میں آئل ریفائنری کی تعمیر سے ملک میں تیل کی قیمتوں میں استحکام آئے گا اور سعودی تعاون سے 5ارب ڈالر ڈیپازٹ سے ملک میں ڈیفالٹ کے خطرہ کا تدارک ہوگا اور معاشی بحران سے نجات ملی گی ۔

فائونڈر گروپ کے رہنما میاں محمد اشرف نے کہا کہ سعودی عرب کی پاکستان میں سرمایہ کار10ارب ڈالر تک بڑھانے سے ملک میںزرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اور ملکی معیشت مستحکم ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاری میں مزید اضافہ کیلئے صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت میں کمی لائے کیونکہ ملک میں گیس اور بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہورہا ہے ایسی صورتحال غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ میں رکاوٹ ہے کیونکہ پاکستان کے ہمسائیہ ملکوں کی نسبت پاکستان میں بجلی گیس کی قیمتوں میں بہت زیادہ اضافہ ہورہا ہے یہی وجہ ہے کہ ملک میں غیر ملکی سرمایہ کار ی میں اضافہ کی بجائے کمی ہورہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں