پولیو مہم

کوٹلی ،پولیو کے خاتمے کیلئے5روزہ قومی مہم کاافتتاح کردیاگیا

کوٹلی(گلف آن لائن ) آزاد کشمیر کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع کوٹلی میں بھی پولیو کے خاتمے کیلئے مورخہ16تا20جنوری2023ئ5روزہ قومی مہم کاافتتاح کردیاگیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرسیدنسیم عباس،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرسیدشفقت حسین شاہ،ایم ایس ڈاکٹرسردارنصراللہ خان،ڈی ایس پی سردارمحمدفاروق،اے پی ایم اوڈاکٹرفداحسین بٹ نے5سال سے کم عمر بچوںکوپولیوکے قطرے پلائے۔اس موقع پرکامران گورسی ADسرویلنس فوکل پرسن ،مسرت سرداراے ڈی ٹریننگ ، محمد عجائب اور عاقب شفیع دیٹا فوکل پرسن کے علاوہ نمائندگان الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا ،معززین شہر اورعوامی نمائندے اور ملازمین محکمہ صحت عامہ بھی موجود تھے ۔

اس موقع پرڈی ایچ او ڈاکٹرسید شفقت حسین شاہ نے شرکاء اور نمائندگان پریس کو ضلع کوٹلی میں ٥ روزہ قومی مہم کے حوالہ سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت عامہ ضلع کوٹلی کی 544ٹیمیں پورے ضلع میںگھر گھر جا کر پانچ سال تک کی عمر کے تمام بچوں پولیو سے بچائوکے قطرے اوروٹامن اے کے کیپسولزپلائیں گی انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت آزادکشمیر بھرمیںپولیوسے بچائو کی مہم کو ایک قومی،مذہبی اور دینی فریضہ کی طرح ادا کرنا نا صرف حکومت، محکمہ صحت عامہ بلکہ ہر فرد ہر شہری اور ملازم کی اولین ذمہ داری ہے ۔

انہوں نے کہا کہ٥ روزہ مہم کے دوران ضلع کوٹلی میں 5سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچائوکے قطرے اور وٹامن اے کے کیپسولزپلانے کے لئے ضلع کوٹلی کو39زون میں تقسیم کرکے تربیت یافتہ سپروائزر مقرر کئے گے ہیں WHOکی ہدایت کے مطابق پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے میونسپل کارپوریشن کوٹلی،ٹاون کمیٹی نکیال سہنسہ کے ساتھ ساتھ39 یونین کونسل کی سطح پر ٹیموں کی نگرانی کے لئے40 یونین کونسل میڈیکل آفیسرز اور06تحصیل سپروائزر مقرر کئے گئے ہیں ان انچارج ہا کی نگرانی میں5 سال تک کی عمر کے 139890 بچوں کو کوپولیو سے بچائوکے قطرے پلانے کیلئے65فکسڈ سنٹر21ٹرانزٹ پوئنٹ ٹیمز اور544موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔

انھوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ گھر گھر آنے والی محکمہ صحت عامہ کی ٹیموں سے تعاون کرکے پانچ سال تک کے تمام بچوں کوپولیو سے بچائوکے قطرے اور وٹامن اے کے کیپسولز پلوائیں ۔تمام ٹیمیں گھر گھر جا کر جانفشانی،محنت اور فرض شناسی کے جذبوں کو بروئے کار لاتے ہوئے انشااللہ ٥روزہ پولیو مہم کا سو فیصد ٹارگٹ حاصل کریں گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں