وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ کا بلدیاتی الیکشن کے کنٹرول روم کا دورہ

کراچی(گلف آ ن لائن)وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے اتوارکو کراچی ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے موقع پرسینٹرل پولیس آفس کراچی میں قائم بلدیاتی الیکشن کے کنٹرول روم کا دورہ کیا۔سی پی او آفس پہنچنے پرچیف سیکریٹری سہیل راجپوت اورآئی جی سندھ غلام نبی میمن نے مراد علی شاہ کا استقبال کیا۔

ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے کنٹرول روم میں پولنگ اسٹیشنز پر جاری انتخابی عمل کی نگرانی کا جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اب تک کے پولنگ کے عمل میں اطمینان کا اظہار کیا۔وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس کو ہدایت کی کہ پولنگ کے عمل کو پر امن رکھا جائے، کسی شر پسند کو انتخابی سرگرمیوں میں خلل ڈالنے کی اجازت نہ دیں۔مراد علی شاہ نے تمام سیاسی جماعتوں اور کارکنوں سے اپیل کی کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کا احترام کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں