اسلام آباد ہائیکورٹ

ہائی کورٹ نے لاپتہ شہری حبیب الرحمن کی بازیابی کیس میں فریقین کو عدالتی معاونت کیلئے دوہفتوں کی مہلت دیدی

اسلام آباد (گلف آ ن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے لاپتہ شہری حبیب الرحمن کی بازیابی کیس میں فریقین کو عدالتی معاونت کیلئے دوہفتوں کی مہلت دے دی۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامرفاروق کی عدالت نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزارکی جانب سے اسد گلزار ملک ایڈووکیٹ جبکہ جبری گمشدگیوں پر قائم لاپتہ افراد کمیشن کے رجسٹرارعدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت عدالت نے استفسار کیاکہ30 اگست 2022ء کا پروڈکشن آرڈر ہے، اس پر عمل ہوا یا نہیں، پروڈکشن آرڈر جاری ہونے سے آگے کا پراسس کیا ہے ؟ لاپتہ افراد بازیابی کمیشن کے رجسٹرار نے بتایا کہ ہم نے پروڈکشن آرڈر جاری کیے ہمارا مینڈیٹ اْدھر تک کا ہی ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اس نکتہ پر عدالت کی معاونت کریں پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کے بعد پراسس کیا ہے اور کس کی ذمہ داری ہے۔ چیف جسٹس عامرفاروق نے دو ہفتوں کی عدالتی معاونت کی مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں