اسلام آباد ہائیکورٹ

جے سالک کی گزیٹیڈ تعطیل اتوار کو آنے پر پیر کو چھٹی دینے کی استدعا، فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(گلف آ ن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر جے سالک کی گزیٹیڈ تعطیل اتوار کو آنے پر پیر کو چھٹی دینے کے مطالبے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔منگل کوکرسمس اور قائد ڈے 25دسمبر اتوار کو آنے پر پیر کو چھٹی نہ کرنے کے خلاف سابق وفاقی وزیر جے سالک کی جانب سے دائر درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی ،عدالت عالیہ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار جے سالک اپنے وکیل خاور امیر بخاری کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل خاور امیر بخاری نے عدالت کو بتایاکہ 25دسمبر کو قائد ڈے اور کرسمس کی چھٹی بھی ہوتی ہے۔وکیل نے استدعا کی کہ 25دسمبر کی گزیٹیڈ چھٹی کو اتوار آ جائے تو پیر کو چھٹی کا دن قرار دیا جائے۔وکیل خاور امیر بخاری نے دلیل دیتے ہوئے کہاکہ دنیا بھر میں پریکٹس ہے، اتوار کو پبلک ہالی ڈے ہو تو اسے لانگ ویک اینڈ کے طور پر منایا جاتا ہے۔عدالت نے اپنے حکم میں کہاکہ ایسا کرنے میں کوئی رکاوٹ تو نہیں ہے؟ اس پر مناسب ہدایات جاری کریں گے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں