شیخ رشید

13سیاسی جماعتوں کا بھان متی کا کنبہ اپنی سیاسی موت مر رہا ہے’ شیخ رشید

لاہور (گلف آ ن لائن) سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ وسابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک معاشی طور پر دیوالیہ پر پہنچ چکا ہے، حکمرانوں کو اپنی عیاشیوں سے فرصت نہیں ہے، چند ہفتوں میں سیاست میں ہمہ گیر تبدیلیاں آسکتی ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید احمد نے کہا کہ 13سیاسی جماعتوں کا بھان متی کا کنبہ اپنی سیاسی موت مر رہا ہے اور یہ پاکستان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے، غریب کی فاقہ کشی حکمرانوں کی موج مستی ملک میں تصادم کرائے گی۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ میں چار دنوں کے لئے یو کے آیا ہوں، لندن اور مانچسٹر میں پاکستانیوں سے ملاقات کروں گا، یہاں سارے پاکستانیوں کو سپریم کورٹ سے توقع ہے کہ جلد اوورسیز کو ووٹ کا حق ملے گا۔سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ جو کہتے تھے کہ عمران خان کو سیاست نہیں آتی انکوعقل آجانی چاہیے، شہباز شریف پرعدم اعتماد بھی آ سکتی ہے، اپریل تک الیکشن شیڈول بھی ممکن ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں