لاہور(گلف آ ن لائن)سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت جو نہیں کرنا چاہ رہی انہیں وہ چیزیں کرنا پڑیں گی،حکومت نے مدت پوری کرنی ہے تو مشکل اقدامات اٹھانا ہوں گے کیونکہ آئی ایم ایف پروگرام لانا ضروری ہے،عمران خان کے جانے کے بعد آئی ایم ایف پروگرام لیا تو مشکلات ہوئیں، ہم اسی پٹڑی پرچلتے تو مشکلات کم ہوجاتیں۔ ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ پاکستان میں گورننس کا میکنزم ٹھیک نہیں ہے، پاکستان میں کوئی بھی حکمران اپنا حق ادا نہیں کرسکا۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت ڈالرز کی ڈیمانڈ زیادہ ہے، پاکستان اس وقت لوگ پلاٹ کی جگہ ڈالرز خرید رہے ہیں،معیشت ٹھیک ہونے تک ڈالرکی ڈیمانڈ رہے گی، کہا پاکستانی اس وقت اسٹورآف ویلیو میں بھی ڈالرزخرید رہے ہیں، ڈالرز کو مارکیٹ ریٹ پر چلنے دیاجائے تو آسانی ہوجائے گی۔انہوںنے کہاکہ میری سلیمان شہباز سے طویل رفاقت ہے، سلیمان شہباز کے ٹویٹ پر افسوس ہوا۔ توقع نہیں تھی کہ سلیمان شہبازایسی بات کریں گے۔