ڈاکٹر شاہد صد یق

پی ڈی ایم الٹی بھی لٹک جائے انہیں انتخابات کرانے پڑیں گے’ڈاکٹر شاہد صد یق

لاہور (گلف آ ن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم الٹی بھی لٹک جائے انہیں انتخابات کرانے پڑیں گے،پی ٹی آئی کے35ارکان کی استعفیٰ قبو ل ہو نے پر پی ڈی ایم والے کیو ں بو کھلا ہٹ کا شکار ہیں؟، عوام سیا ست سے عمران خان کو ما ئنس کرنے کی ساز ش کامیا ب نہیں ہو نے دینگے۔

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ الیکشن کمیشن اور پی ڈی ایم حکومت آ خرکب تک انتخابات سے بھا نگیں گے دو اسمبلیاں تحلیل ہونے کے بعد عام انتخابا ت سے فرار کی بجائے الیکشن کمیشن ملک میں فوری انتخابا ت کر ائے عوام مہنگا ئی اوربے روز گاری کی چکی میں پس چکے ہیں اور جھو لیاں اٹھا اٹھا کر پی ڈی ایم حکومت کو بد عا ئیں دے رہی ہے۔ انہو ں نے کہاکہ کچھ حلقے عمران خان کو سیاست سے ما ئنس کر نے کیلئے ایڑی چو ڑی کا ذور لگا رہے ہیں مگرانہیں منہ کی کھانا پڑے گی عمران خان اس وقت پاکستان کے مقبو ل لیڈر ہیں اگرانہیں عوام سے دور کر نے کی کو شش کی گئی تو نتا ئج اچھے نہیں نکلیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں