لاہور(گلف آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز کی لندن سے پاکستان واپسی کا پروگرام طے پا گیا اور وہ 29 جنوری بروز اتوار کو پاکستان واپس آئیں گی۔(ن) لیگی ذرائع کے مطابق مریم نواز غیرملکی ایئرلائن سے 28جنوری کوہیتھرو ایئرپورٹ سے روانہ ہوں گی اور29جنوری شام 4 بجے لاہور پہنچیں گی جبکہ انکے ہمراہ فیملی کے چند افراد بھی لاہور پہنچیں گے۔
مریم نواز لندن میں 4ماہ تک قیام کے بعد وطن واپس پہنچ رہی ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مقرر ہونے کے بعد وطن واپسی پر وہ سیاسی طور پر متحرک نظر آئیں گی۔ واضح رہے کہ رواں ماہ مریم نواز کے جینیوا میں گلے کے دو گلینڈز کا 3 گھنٹے طویل آپریشن کیا گیا جو کامیاب رہا۔