مسڈورپ

چین عالمی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا رہے گا

بیجنگ (گلف آن لائن) برکس نیو ڈویلپمنٹ بینک کے نائب صدر لیزلی مسڈورپ نے چائنا میڈیا گروپ کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ بہت سے اداروں نے 2023 میں چین کی اقتصادی ترقی کے لیے اپنی پیش گوئیاں بڑھا دی ہیں۔ چین کی جانب سے وبا کی روک تھام کے اقدامات کو بہتر بنانے کے بعد، بین الاقوامی مالیاتی ادارے عام طور پر چین کی معیشت کی ترقی کے امکانات کے بارے میں پرامید ہیں۔ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق

مسڈورپ نے کہا کہ 2023 میں چین کی معاشی ترقی کے بارے میں بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے پرامید ہونے کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ چین کے صارفین کے اخراجات کی بحالی چین کی معیشت کے لئے ایک اہم محرک قوت بن جائے گی، اور چین عالمی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا رہے گا انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ بین الاقوامی مالیاتی اداروں میں اس بات پر بھی اتفاق رائے پایا جاتا ہے کہ چین کے اندرونی کھپت میں بحالی بنیادی محرک ہوگی، جو چین کی اقتصادی ترقی کے لیے ایک اہم  توانائی  ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں