ممبئی (گلف آن لائن)بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ سے منت کے باہر کھڑے ایک مداح نے باہر نہ آنے سے متعلق سوال کر ڈالا۔شاہ رخ خان جو آج کل اپنی فلم پٹھان کی پروموشن میں مصروف ہیں، وہ ہر ہفتے کو اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر 15 منٹ کی گفتگو کرتے ہیں۔کنگ خان کے مداح ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی جو اداکار کے گھر کے باہر کی تھی اور استفسار کیا کہ میں انتظار کر رہا ہوں، آپ باہر کیوں نہیں آئے؟اس پر بالی ووڈ کے بادشاہ نے اپنے مداح کو مزاحیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ’سستی محسوس ہورہی ہے، یار! اس لیے بیڈ پر آرام کررہا ہوں۔
اس دوران ایک مداح نے شاہ رخ خان سے اْن کے چھوٹے صاحبزادے ابرام سے متعلق استفسار کیا کہ پٹھان پر اْس کا ردعمل کیا رہا؟کنگ خان نے بتایا کہ پٹھان کا ٹریلر دیکھا ہے، اْسے جیت پیک کا سیکوئنس پسند آیا اور اب وہ ایک مانگ رہا ہے۔ایک مداح نے کہا کہ آپ اپنی فلم پٹھان کی پروموشن کیلیے کپل شرما شو پر آئیں جیسے دیگر لوگ آتے ہیں تو شاہ رخ نے کہا کہ میں سیدھا مووی ہال میں آوں گا، وہیں ملتے ہیں۔
ایک مداح نے شاہ رخ خان کو بتایا کہ میری نوکری چلی گئی ہے، جس کی وجہ سے ڈپریس محسوس کر رہا ہوں، جس پر کنگ خان نے جواب دیا فکر مت کرو اور اچھی والی جاب مل جائے گی، ہر زوال کے بعد عروج آتا ہے۔ایک مداح نے بالی ووڈ کے بادشاہ سے پوچھا کیا آپ میجک پر یقین رکھتے ہیں، اداکار نے اپنے مخصوص انداز میں جواب دیا، میں زندگی پر یقین رکھتا ہوں، مطلب میرا میجک پر یقین ہے۔