مفتاح اسماعیل

عوام وزیراعظم شہباز شریف سے یہ سوال کرسکتے ہیں کہ مفتاح کو کیوں نکالا؟، مفتاح اسماعیل کا شکوہ

اسلام آباد (گلف آن لائن)سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ (ن )کے رہنما مفتاح اسماعیل نے ایک بار پھر شکوہ کیا ہے کہ عوام وزیراعظم شہباز شریف سے یہ سوال کرسکتے ہیں کہ مفتاح کو کیوں نکالا؟۔ ایک انٹرویومیں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ کیا اسحاق ڈار کی کارکردگی مفتاح اسماعیل سے بہتر ہے؟ سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ ستمبر تک ملک کے حالات بہتر تھے اور ڈیفالٹ کا خطرہ نہیں تھا، اگر اْس وقت ہی اہم فیصلے کر لیے جاتے تو بہتر تھا۔

انہوں نے پروگرام میں کہا کہ ایکسپورٹ بڑھانے اور امپورٹ کم کرنے کے علاوہ معیشت کی بحالی کا کوئی طریقہ نہیں ، معیشت کی بحالی کے لیے صنعتی و زرعی پیداوار کو بڑھانا ہوگا۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہمیں اس وقت برآمدات پر فوکس کرناچاہیے، حکومت کو معیشت سے متعلق بڑے فیصلے لینے ہوں گے، بیوروکریسی اور سیاست دانوں میں اہلیت کا فقدان ہے، ہمیں پرائیوٹائزیشن کے قانون کو آسان کرنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں