عمران خان

الیکشن کمیشن نے جمہوریت کا مذاق بنا دیا ہے، الیکشن کمیشن کا اقدام پاکستان کو بنانا ری پبلک بنادیگا، عمران خان

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے محسن نقوی کے نگران وزیراعلیٰ پنجاب بننے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے جمہوریت کا مذاق بنا دیا ہے، الیکشن کمیشن کا اقدام پاکستان کو بنانا ری پبلک بنادیگا۔پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن )اپنے امپائرزمنتخب کرنے کی تاریخ رکھتی ہے، الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی کے دشمن کو نگراں وزیراعلیٰ پنجاب منتخب کرنا حیران کن ہے۔

عمران خان نے کہا کہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا عہدہ غیرجانبدار شخص کیلئے تھا۔انہوں نے کہا کہ محسن نقوی نے نیب کے ساتھ رضاکارانہ واپسی کا معاہدہ بھی کیا، سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس کیس نمبر 17/2016 میں قرار دیا تھا کہ رضاکارانہ واپسی کی صورت میں وفاقی، صوبائی یا کسی ریاستی ادارے میں عوامی عہدہ نہیں رکھا جا سکتا۔انہوں نے اعلان کیا کہ پریس کانفرنس میں اس پورے فسانے کو بے نقاب کروں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں