صومالیہ

صومالیہ میں سرکاری عمارت پربم حملہ، 6 سیکیورٹی اہلکار ہلاک

موغادیشو(نمائندہ خصوصی)صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں سرکاری عمارت پر بم حملہ سے 6 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بم حملے میں متعدد شہری زخمی ہوئے جبکہ حملہ ایک عسکری گروہ کی جانب سے کیا گیا۔پولیس کے مطابق الشباب گروپ کے حملہ آوروں نے میئر کے دفتر میں گھس کرفائرنگ بھی کی، جوابی کارروائی میں تمام حملہ آور ہلاک ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں