لاہور(گلف آن لائن) سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنی متوقع گرفتاری کیخلاف عدالت سے رجوع کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کوجیل بھیجنے ،نااہل کرنے اورجان سے ختم کرنے کی منصوبہ بندی کی جاری ہے ،عمران خان کی موجودگی میں13پارٹیاں الیکشن لڑنے کیلئے تیارنہیں۔
ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہاکہ ڈالر260کا،زرمبادلہ کے ذخائر ساڑھے3ارب،آئی ایم ایف کھٹائی میں پڑ چکا ہے اور یہ لال حویلی پرقبضے کے ارادے میں ہیں،نااہل حکومت حواس باختہ ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 5مرلے کی لال حویلی ہماری ذاتی ملکیت ہے،دل یزداں میں کانٹے کی طرح کھٹکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2باتیں طے کر لی گئی ہیں کہ صوبے کے الیکشن مرکز کے ساتھ ہونگے اورمائنس عمران کروانے کی کوشش کی جائے گی۔