کیپٹن (ر) صفدر

نوازشریف نے ریاست کو اہمیت دی، عمران پیروں کے گھر گیا پیرنی لے آیا’ کیپٹن (ر) صفدر

لاہور (گلف آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ نواز شریف نے ہمیشہ سیاست سے زیادہ ریاست کو اہمیت دی لیکن عمران خان پیروں کے گھر گیا اور پیرنی لے کر آگیا،مریم نواز کی آمد سے کارکنوں کو امید کی کرن نظر آ رہی ہے۔

انہوں نے لاہورکے علاقے شام نگر کی یوسی 73میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کل خبریں آ رہی ہیں کہ فلاں پیر عمران خان کے ساتھ مل گیا جب کہ عمران خان پیروں کے گھر گیا اور پیرنی لے کر آگیا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ پیر عمران خان سے یہ کیوں نہیں پوچھتے کہ چھ کلمے آتے ہیں یا نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ہمیشہ سیاست سے زیادہ ریاست کو اہمیت دی جبکہ کارکنوں کو مریم نواز کی آمد سے امید کی کرن نظر آ رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں