بلاول بھٹو

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 29 تا 30 جنوری 2023 کو روس کا سرکاری دورہ کریں گے

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 29 تا 30 جنوری 2023 کو روس کا سرکاری دورہ کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاروف کی دعوت پر روس کا دورہ کر رہے ہیں۔اپنے دورہ روس کے دوران وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اپنے روسی ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کی تمام جہتوں سمیت علاقائی ، عالمی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں