بیجنگ (گلف آن لائن) چین کے مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کے حکم پر چینی افواج کے تمغوں کے انتظامات سے متعلق ضوابط جاری کئے گئے ہیں ، جو یکم جنوری 2023 سے نافذ العمل ہو چکے ہیں۔
چینی افواج کی تاریخ میں فوجی تمغوں کے انتظامات کے حوالے سے یہ پہلی جامع دستاویزات ہیں۔ضوابط میں فوجی تمغوں کے ڈیزائن، ترسیل کی ترتیب اور تعداد سمیت دیگر پہلوئوں سے جنگی کارناموں اور اعزازات کو اجاگر کیا گیا ہے۔ ضوابط میں فوجی افسران اور سپاہیوں کے درمیان مساوات پر بھی زور دیا گیا ہے تاکہ فوجی اہلکاوں کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔