ریلوے سفری

چین، جشن بہار کی تعطیلات کے دوران 200 ملین سے زائد دورے ریکارڈ

بیجنگ (گلف آن لائن) چینی میڈ یا نے بتا یا ہے کہ جشن بہار کی تعطیلات کے دوران چین میں ریلوے سفری سرگرمیوں کی زبردست بحالی دیکھی گئی ہے ۔21 سے 27 جنوری تک ریلوے سے کل 5 کروڑ 1 لاکھ 74 ہزار ٹرپس دیکھنے میں آئے ہیں ،یہ تعداد یومیہ اکہتر لاکھ اڑسٹھ ہزار بنتی ہے اور اس میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 57 فیصد کا اضافہ ہے۔اس دوران چھبیس اور ستائیس جنوری کو متواتر یومیہ ایک کروڑ سے زائد مسافروں کی نقل و حمل ہوئی۔

اعدادوشمار سے ظاہر ہوتاہے کہ ستائیس تاریخ کو چین میں ریلوے،ہائی ویز،آبی راستوں اور فضائی ذرائع سے کل پانچ کروڑ نو لاکھ بیس ہزار مسافروں کی نقل و حمل ہوئی اور اس میں سال بہ سال 83.1 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ہائی ویز پر کل چھ کروڑ پچیس لاکھ بانوے ہزار گاڑیوں نے سفر کیا، جس میں سال بہ سال 29.7 فیصد اضافہ ہے۔جشن بہار کی سات روزہ تعطیلات کے دوران چین بھر میں مسافروں کی کل تعداد بائیس کروڑ چھپن لاکھ اڑتیس ہزار تک جا پہنچی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں