لاہور( گلف آن لائن)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کوئی روئے گا یاروئے گی بعدکی بات ہے ،آج ساری قوم رورہی ہے،9 فروری کوآئی ایم ایف کی شرائط سب کورلادے گی ،ذبح خانے میں لا جائے گی یاسڑکوں پرماتم کرائے گی دیکھتے ہیں۔ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ دیکھنا یہ ہے ڈالرپہلے300کاہوتاہے یا پیٹرول ۔
100دن میں الیکشن ناگزیرہیں ، الیکشن صوبے اور مرکز میں اکٹھے ہوں گے ورنہ جوڈوکراٹے ہوںگے ،ڈارکوآئوٹ سورس کرناہوگا۔