ممبئی (گلف آن لائن)بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نیخود کو اپنی نئی فلم ‘پٹھان’ میں کیمو کرنے والے بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان کا مداح قرار دے دیا۔کنگ خان نے باکس آفس پر ریکارڈ توڑ بزنس کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کرنے کے لئے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر سوال جواب کا سیشن رکھا۔اس سیشن کے دوران ایک ٹوئٹر صارف نے ان سے کہا کہ ‘سر پٹھان تو ہٹ ہوگئی لیکن باکس آفس پر سلمان خان کا مقابلہ نہیں کرسکیں گے۔ٹوئٹر صارف کو جواب دیتے ہوئے شاہ رخ خان نے کہا کہ ‘سلمان بھائی تو ۔
آج کل کے نوجوان کیا کہتے ہیں۔۔ گوٹ (گریٹ آف آل ٹائم) ہیں’اسی سوال جواب سیشن میں ایک اور ٹوئٹر صارف نے فلم پٹھان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ‘اس سے پہلے کبھی اس طرح کی فلم نہیں دیکھی، ٹائگر کا فین بن کے گیا تھا اور پٹھان کا فین بن کر آیا’۔ٹوئٹر صارف کو جواب دیتے ہوئے کنگ خان نے خود کو بھی ٹائگر (سلمان خان) کا مداح قرار دے دیا اور ٹوئٹر صارف سے گزارش کی کہ سلمان خان کے ساتھ مجھے بھی دل میں رکھو۔واضح رہے کہ فلم پٹھان دنیا بھر میں ریکارڈ توڑ بزنس کرتے ہوئے 3 دن میں 300 کروڑ کراس کر چکی ہے۔