اسلام آباد(گلف آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے تاندہ ڈیم ضلع کوہاٹ میں بچوں کے ڈوبنے کے واقعہ پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
اپنے بیان میں وزیراعظم نے جاں بحق بچوں کے لئے فاتحہ اور بلندی درجات کی دعا کی ۔وزیراعظم نے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ہسپتال میں زیر علاج بچوں کو تمام تر طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی اور کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں ہماری ہمدردیاں اور دعائیں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ۔