بیجنگ (گلف آن لائن)چین کی وزارت ماحولیات نے حال ہی میں 2022 میں چین میں پانی کے معیار کی رپورٹ جاری کی ۔پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ پچھلے سال ملک میں زمین کی سطح پر موجود پانی کے معیار میں بہتری جاری رہی ، اور دس بڑے دریاؤں کے طاس میں سطح پر موجود معیاری پانی کا تناسب بڑھ گیا۔
وزارت نے حال ہی میں 2022 میں فضائی معیار کی رپورٹ بھی جاری کی ،جس کے مطابق جنوری سے دسمبر 2022 تک ، ملک بھر میں پریفیکچر کی سطح سے اوپر کے 339 شہروں میں پی ایم 2.5 کا اوسط ارتکاز 29 مائیکروگرام فی مکعب میٹر تھا ، جس میں سال بہ سال 3.3 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ پی ایم 10 کا اوسط ارتکاز 51 مائیکروگرام فی مکعب میٹر تھا، جس میں سال بہ سال 5.6 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔
مانیٹرنگ کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اگرچہ ملک میں پی ایم 2.5 اور پی ایم 10 کے ارتکاز میں کمی سامنے آئی ، لیکن اوزون کا اوسط ارتکاز 145 مائیکروگرام فی مکعب میٹر تک بڑھ گیا ہے، جس میں سال بہ سال 5.8 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔