لاہور (گلف آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نوا نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی ہماری پارٹی کا اثاثہ ہیں اور ان سے جلد ملاقات کروں گی۔
مسلم لیگ ن کے پارٹی سیکریٹریٹ ماڈل ٹاون میں اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس کی صدارت چیف آرگنائزر مریم نواز نے کی۔ اجلاس میں مریم نواز کے تنظیمی دوروں کے حوالے سے مشاورت اور شاہد خاقان عباسی کے پارٹی عہدے سے مستعفی ہونے کی گونج رہی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز نے پارٹی رہنماوں کو شاہد خاقان عباسی کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔ پارٹی کو مستحکم کرنے کے لیے مریم نواز نے رہنماوں سے تجاویز بھی مانگی ہیں، عمران خان کے بیانیے پر مسلم لیگ ن اپنا ایک نیا بیانیہ سامنے لائے گی۔
اجلاس میں لیگی رہنما محمد زبیر، انوشہ رحمان، عظمی بخاری، ملک احمد خان، طلال چوہدری، عابد شیر علی، میاں جاوید لطیف سمیت دیگر رہنماں نے شرکت، کی جبکہ سوشل میڈیا کی ٹیموں کے سربراہان نے بھی خصوصی شرکت کی۔ واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی نے پارٹی عہدے سے استعفی دینے کی تردید کی تھی جبکہ مریم نواز اور نواز شریف کے ترجمان محمد زبیر نے شاہد خاقان عباسی کے سینیئر نائب صدر کے عہدے سے مستعفی ہونے کی تصدیق کی ہے۔