سینیٹر مشاہد حسین

پولیس ، پاک افواج کے شہیدوں اور جوانوں کو سلام کرتے ہیں، سینیٹر مشاہد حسین

اسلام آباد (گلف آن لائن ) سینیٹر مشاہد حسین سیدنے کہا ہے کہ پولیس ، پاک افواج کے شہیدوں اور جوانوں کو سلام کرتے ہیں پاک افغانستان بارڈرز پر پاک افواج کے جوان دن رات سرحدی علاقوں کی حفاظت کرتے ہیں ،پاکستان کی افواج کو جانوں کا نذرانہ پیش کرنے پر سلا م پیش کرتاہوں ۔

بدھ کے روز سینیٹر مشاہد حسین سید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان کی بات کرتے ہیں ہم پارٹی کی نمائندگی کرنے نہیں آئے ہم پاکستان کی عوام کی بات کریں گے یہ مسئلہ کسی شخص یاپارٹی کانہیں بلکہ پاکستان کا ہے ، اور ان پر سب کو مل کر بیٹھنا ہوگا ، ملک میں سب سے بڑا دہشتگردی ہے ، عوام کو اس سے کوئی تعلق نہیں کہ صوبوں کس جماعت کی حکومت آئی ہیں ، عوام کو ان کی جان ومال کی تحفظ چاہیے اور امن چاہیئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں