اسلام آباد(گلف آن لائن)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں سازش اور ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے قوم پر مسلط کردہ امپورٹڈ سرکار کو ہرگز تسلیم نہیں کرتا، ٹوئٹر پر چیئرمین پی ٹی آئی نے لکھا کہ 10ماہ میں اس حکومت کے ہاتھوں معیشت کی تباہی ہوئی،
ننگی فسطائیت کے ذریعے جمہوریت کا قتل، قانون کی حکمرانی اور بنیادی حقوق کو ختم کیا گیا،سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس حکومت میں دہشت گردی کو اپنی ناک تلے پھیلنے کی اجازت دی گئی، سوچتا ہوں کہ شہباز شریف اتنا بے شرم کیسے ہو سکتا ہے!