بیجنگ (گلف آن لائن) چین کی وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی اور وزارت نقل و حمل سمیت 8 محکموں نے ملک بھر میں عوامی شعبے میں گاڑیوں کو برقانے کا تجربہ شروع کیا ہے۔ہفتہ کے روز وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے متعلقہ حکام نے کہا کہ اس سے چین کی نئی توانائی کی گاڑیوں کی کھپت کے ساتھ ساتھ ،آٹوموبائل صنعت میں توانائی کے تحفظ ، اخراج میں کمی اور ماحول دوست ترقی کو فروغ ملے گا۔
اطلاعات کے مطابق ،گاڑیوں کو برقانے کے آزمائشی تجربات 2023 سے 2025 تک جاری رہیں گے۔ ان شعبوں میں سرکاری گاڑیاں ، شہر میں چلنے والی بسز ، صفائی کی گاڑیاں ، ٹیکسیز ، پوسٹل ایکسپریس گاڑیاں ، شہری لاجسٹک ڈسٹری بیوشن گاڑیاں ، اور ہوائی اڈے کی گاڑیاں شامل ہیں۔