کراچی (گلف آن لائن)جامعہ کراچی کے اساتذہ کی جانب سے ایک بار پھر کلاسز کے بایئکاٹ کا اعلان کر دیا گیا، اس بار سلیکشن بورڈ کا منعقد نہ ہونا بایئکاٹ کی وجہ بن گیا۔ڈاکٹر صالحہ رحمان کی زیرصدارت جامعہ کراچی میں انجمن اساتذہ کے اجلاس عمومی میں سیکریٹری بورڈز و جامعات مرید راہموں اور سندھ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور کہا گیا کہ آئندہ پیر سے ایک ہفتے تک 11 بجے سے تدریسی امور کا بائیکاٹ ہوگا ۔
انہوںنے کہا کہ اگر سلیکشن بورڈز کی تاریخیں نہ دی گئیں تو 13 فروری کو اجلاس بلا کر کلاسوں کا مکمل بائیکاٹ کا جائے گا۔ واضح رہے کہ سکریٹری بورڈز و جامعات نے ایک نوٹفیکشن کے زریعے جامعات میں بھرتیوں پر پابندی عائد جبکہ ضروری بھرتیوں کو پیشگی اجازت سے مشروط کر رکھا ہے۔ جامعہ کراچی نے بھی بھرتیوں کے لیے خط بھیج رکھا ہے تاہم محکمہ بورڈز و جامعات نے اسے سرد خانے کی نذر کر رکھا ہے۔