بیجنگ (گلف آن لائن)رواں برس چین چاند پر تحقیق کے منصوبے کے چوتھے مرحلے کو جامع طور پر فروغ دے گا، جس میں چھانگ عہ 6، چھانگ عہ 7 اور چھانگ عہ 8 مشن شامل ہوں گے۔پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
چین کے چاند پر تحقیق کے منصوبے کے چیف ڈیزائنر وو وے زین کا کہنا تھا کہ چھانگ عہ 6 چاند کے دور دراز حصے سے مزید نمونے جمع کرے گا ۔ چھانگ عہ 7 چاند کے جنوبی قطب پر اترےگا جس کا بنیادی کام پانی تلاش کرنا ہے۔ چھانگ عہ 8 سنہ دو ہزار اٹھائیس میں لانچ کیا جائےگا ، چھانگ عہ 7 اور چھانگ عہ 8 چاند کے جنوبی قطب میں چین کے سائنسی تحقیقی اسٹیشن کے بنیادی ڈھانچے کاکام کریں گے۔ اس اسٹیشن میں چاند کے آربیٹر، لینڈرز، چاند کے روورز، لیپرز اور متعدد سائنسی تحقیقاتی آلات شامل ہوں گے۔