ہیلتھ کارڈ سکیم ختم کرنا دو کرپٹ خاندانی جماعتوں کی گھٹیا ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے’عمران خان

لاہور( گلف آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان نے وفاق کی جانب سے پنجاب میں ہیلتھ کارڈ اسکیم ختم کئے جانے کی خبروں پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلاحی منصوبے کو ختم کرنا دو کرپٹ خاندانی جماعتوں کی گھٹیا ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ پنجاب ہیلتھ کارڈ اسکیم بلاک کئے جانے کی پرزور مذمت کرتا ہوں ۔ پنجاب ہیلتھ کارڈ اسکیم آبادی کی اکثریت کے لیے ایک نعمت تھی، خاص طور پر ایسے وقت میں جب کمر توڑتی مہنگائی ان کی پوری کمائی ہضم کر رہی ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ نجی شعبہ صحت اس انشورنس کی وجہ سے دیہی علاقوں میں ہسپتال قائم کر رہا تھا۔ اس پورے منصوبے کو صحت کے معروف جریدے لانسیٹ نے بھی سراہا۔ اسے ختم کرنا ان دو کرپٹ خاندانی جماعتوں کی گھٹیا ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں