سپرد خاک

سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا

کراچی (گلف آن لائن) سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا، تد فین کے موقع پر اہم فوجی شخصیات بھی موجود تھیں۔سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی نماز جنازہ ملیر کینٹ پولو گراؤنڈ کراچی میں ادا کی گئی، جس میں ان کے بیٹے بلال مشرف، قریبی عزیز و اقارب، فوجی افسران سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

جنازے میں جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد، سابق جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل احسان الحق، سابق آرمی چیفس جنرل اسلم بیگ، جنرل قمر جاوید باجوہ اور جنرل اشفاق پرویز کیانی، سابق وفاقی سیکرٹری سید انور محمود بھی

اس کے علاوہ ایم کیوایم پاکستان کے ڈپٹی کنونیئر خالد مقبول، مصطفیٰ کمال، فاروق ستار، فروغ نسیم، امین الحق، فواد چودھری، امیر مقام، عمران اسماعیل، سماجی شخصیت جاوید جبار، سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے بھی شرکت کی۔

واضح رہے گزشتہ شب سابق صدر کی میت کو لے کر خصوصی طیارہ کراچی پہنچا تھا، جنرل (ر) پرویز مشرف طویل علالت کے بعد 79 برس کی عمر میں دبئی میں انتقال کر گئے تھے، وہ دبئی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں