ریاض (گلف آن لائن)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلیفون پر رابطہ کرکے زلزلے سے متاثرہ خاندانوں اور برادر عوام سے اظہار تعزیت کیا۔
سعودی میڈیا کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ قدرتی آفت سے نمٹنے کیلئے سعودی عرب ترکیہ کی مدد کرے گا۔انہوں نے ترکیہ میں زلزلے کے زخمیوں کیلئے فوری صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب ترکیہ کے ساتھ کھڑا ہے۔