مکوآنہ ( گلف آن لائن ) اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈ فیصل آباد،سرگودھا،گوجرانوالہ،ساہیوال،ملتان،ڈی جی خان، بہاولپور،لاہور،راولپنڈی سمیت صوبہ بھر میں میٹرک کلاس دہم کے سالانہ امتحانات 3اپریل 2023 اور نہم کے 28اپریل 2023 سے شروع ہوں گے جس کی مجوزہ ڈیٹ شیٹ جاری کر دی گئی ہے۔بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان ساجد نقوی نے بتایاکہ ٹینٹیٹو ڈیٹ شیٹ کے مطابق انگلش کا پہلا پرچہ 3اپریل، میتھ کا 8اپریل،کیمسٹری کا 10 اپریل،
بائیالوجی و کمپیو ٹر سائنس کا پیپر 13اپریل،اسلامیات 14اپریل،فزکس 17اپریل،اردو 18اپریل اور پاک سٹڈیز کا پیپر 20اپریل کو ہو گا۔انہوں نے بتایاکہ کلاس نہم کے سالانہ امتحانات کے سلسلہ میں انگلش کا پہلا پرچہ 28اپریل، بائیالوجی و کمپیوٹر سائنس کا پرچہ 29 اپریل،کیمسٹری 3مئی،ترجمہ القرآن 4مئی،فزکس 6مئی،میتھ 8مئی،اسلامیات 9مئی،اردو 11مئی اور پاک سٹڈیز کا پرچہ 12مئی کو ہو گا۔